صدر مملکت عارف علوی نے لاہور ائیرپورٹ پر وی وی آئی پی پروٹول پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پروٹوکول کیلئے 32 گاڑیاں موجود ہیں، جب تک پروٹوکول واپس نہیں لیا جاتا ائیر پورٹ سے باہر نہیں جاوں گا۔ جمعہ کو صدرمملکت عارف علویسرکاری دورے پر لاہور پہنچے ہیں، انھیں پرانے ایئر پورٹ سے بائی روڈ گورنر ہاس روانہ کیا جانا تھا تاہم صدر عارف علوی کو جب علم ہوا کہ ان کے پروٹوکو ل کیلئے 32 گاڑیاں بھجوائی گئی ہیں تو انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ پرو ٹو کول کم اور سکیورٹی مناسب ہو۔ لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لئے پروٹوکول کم ہونا چاہئے۔عارف علوی نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ میرے پروٹوکول کے لئے32 گاڑیاں موجود ہیں ، اس وقت تک ائیر پورٹ سے باہر نہیں آوں گا جب تک اس پروٹوکول کو واپس نہیں لیاجاتا۔ تاہم بعد ازاں احکامات پر عملدرآمد ہونے پر صدر مملکت گورنر ہاوس کیلئے روانہ ہو گئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024