بھارت کے شہر آگرہ میں ایک نوزائیدہ بچہ اس وقت ہلاک ہو گیا جب ایک بندر بچے کو ماں کے ہاتھوں سے چھین کر مکانوں کی چھتیں پھلانگتا ہوا بھاگ نکلا۔آگرہ پولیس کے سربراہ پرشت ورما نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک ماں اپنے بارہ دن کے بچے کو دودھ پلا رہی تھی کہ اچانک ایک بندر کمرے میں داخل ہوا اور ماں کے ہاتھوں سے بچہ چھین کر بھاگ نکلا۔لوگوں نے جب بندر کا پیچھا کیا تو وہ کئی عمارتوں کی چھتیں پھلانگنے کے بعد ایک عمارت کی چھت پر بچے کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ورما نے بتایا کہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ مر چکا ہے۔ بھارت میں ایک اندازے کے مطابق بندروں کی آبادی 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے جب کہ صرف آگرہ شہر میں انداز 10 ہزار بندر آوارہ گھومتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ چیزیں چرا کر بھاگ جاتے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024