صوبہ سندھ کے شہر دادو میں زائرین سے بھری بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دادومیں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر جانے والی زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مورو روڈ کے مقام پر خیرپورمیرس سے سیہون قلندر لعل شہباز کی درگاہ پر جانے والی زائرین سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری ، حادثے میں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کو پولیس موبائلوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سہولیات میں کمی کے باعث زخمیوں کو زمین پر لیٹا کر علاج کیا گیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024