سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کٹاس راج مندرکے تالاب کوپانی سے بھرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کٹاس راج تالاب کے پانی کے استعمال کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں میں استعمال ہونے والے پانی کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پانی ٹینکروں سے لے جانا پڑے لیکرجائیں تالاب بھرا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈی سی چکوال آگاہ کریں سیمنٹ فیکٹریوں نے اتنا پانی کہاں سے حاصل کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024