لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز فاونڈیشن فار جسٹس کے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو ٹیکس نہ دینے اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجنے پر اکسایا ۔اس کے علاوہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے ، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیر اعظم کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024