واشنگٹن: امریکہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر پابندی لگا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والےسعودی شہریوں میں سعودی ڈپٹی انٹیلی جنس احمد العسیری کا نام بھی شامل ہے۔احمد العسیرکو پہلے ہی عہدے سےہٹا دیاگیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل تمام افراد زیرحراست ہیں۔
دوسری طرف سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہا کہ خاشقجی کے قتل پر سیاست سے مسلم دنیا تقسیم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ زیر سماعت ہے اس لیے اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔
صحافی جمال خاشقجی کواستنبول میں قائم سعودی قونصل خانےمیں سعودی ایجنٹوں نے قتل کیا تھا۔