جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) صدر مملکت نے جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن آف پاکستان نے یکم نومبر کو سینئر ترین جج جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کی تھی۔