پاکستان کا جمال خشوگی کیس میں سعودی عرب کے اقد ام کا خیرمقدم
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کو سراہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کا آغاز ظاہر کرتا ہے کہ مملکت سعودی عرب انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے اور اس بارے میں ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اتفاق بھی ہوا تھا۔