وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا 18 نومبر کو ملتان کا دورہ متوقع
ملتان (سپیشل رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں دورہ ملتان کی دعوت دی جو کہ وزیراعلیٰ نے قبول کر لی ہے اور ممکنہ طور پر وہ 18 نومبر کو ملتان کا دورہ کریں گے وہ ملتان کے اراکین اسمبلی سے ملاقات اور جنوبی پنجاب کے مسائل پر بریفنگ بھی لیں گے۔ ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ کو ملتان کے درینہ مسائل کے فوری حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی۔ جنہیں وزیراعلیٰ نے سرہاتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملتان میرا دوسرا گھر ہے انشاء اﷲ جلد ملتان کے مسائل بھرپور طریقے سے حل کی طرف بڑھیں گے۔ ندیم قریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریک انصاف کے متحرک مقامی کارکنوں سے بھی تفصیلی ملاقات کی درخواست کی جس کو وزیراعلیٰ پنجاب نے قبول کیا۔ ندیم قریشی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ نوازشریف ایگریکلچر یونیورسٹی اور واسا ملتان کے فنڈز کے فوری اجراء کی درخواست کی اور ترقیاتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔