حکومت سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈز لانچ کرے: محمد سرفراز
ملتان (سماجی رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے صدر محمد سرفراز نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان طالب علموں میں بچت کی عادات کو فروغ دینے کے لئے سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈز جیسی اور کیمپس لانچ کرے سوروپے مالیت والے انعامی بانڈز کو ہر طالب علم اور غریب شہری آسانی سے خرید سکتے ہیں اور انعامات سے مستفید ہو سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سو روپے والے مالیت سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈ کی چوبیسیوں قرعہ اندازی کی تقریب میں سٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان میں کیا اس موقع پر چیئرمین ڈرا پوسٹ ماسٹر جنرل ڈاکٹر محمد اکرم نواز نے کہا کہ نیشنل سیونگز کی بچت سکیم اپنی انفرادیت کی حامل ہے۔ تقریب میں جوائنٹ انسپکشن ارسلان اسلم ملک‘ سیدہ ثروت زہرہ شیخ فضل الٰہی‘ ڈپٹی چیف منیجر طاہر ندیم‘ اسسٹنٹ چیف منیجر طاہر محمود‘ سید اصغر بخاری سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی‘ چیمبر آف کامرس کے صدر محمد سرفراز نے اپنی ذاتی جیب سے سپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں کی مالی مدد کی آخر میں مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔