تحریک لبیک کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی د رخواست دائر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ تحریک لبیک ملکی سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی جس میں وفاق، الیکشنکمشن ، تحریک لبیک مولانا خادم رضوی اور پیر افضل قادری کو بھی فریق بنایا گیا درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ،خادم رضوی اور پیر افضل قادری سپریم کورٹ اور معززججز کی توہین کے مرتکب ہوئے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلاتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن منسوخی کی جائے اور خادم رضوی اور پیر افضل قادری کیخلاف فسادات اور دہشت گردی پھیلانے کی کارروائی کی جائے۔