ایچ این گروپ آف سائنس سکولز کی 5 برانچز کی رجسٹریشن کے کیس مسترد
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ تعلیم ملتان نے ایچ این گروپ آف سائنس سکولز کی 5 برانچز کی رجسٹریشن کے کیس مسترد کردیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان ریاض احمد خان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایچ این گروپ آف سائنس سکولز نے متعدد سکول کھول لئے ہیں مگر رجسٹریشن کیلئے تاخیر سے اپلائی کیا اور نامکمل کوائف فراہم کئے متعدد بار نوٹس دینے کے باوجود بھی نہ کوائف مکمل کئے نہ ہی ڈسٹرکٹ کمیٹی فار رجسٹریشن آف پرائیویٹ سکولز میں حاضر ہوئے جس پر ڈسٹرکٹ کمیٹی فار رجسٹریشن آف پرائیویٹ سکولز نے ان کی پانچ برانچز ایچ این سائنس سکول ممتاز آباد‘ سائنس سکول ٹیوٹا موٹرز ملتان‘ سائنس سکول لودھی کالونی‘ سائنس سکول ٹاٹے پور ملتان اور سائنس سکول گلشن مارکیٹ ملتان کی رجسٹریشن کے کیسز مسترد کردیئے ہیں۔