لاہور ہائیکورٹ میں تعینات جسٹس احمد رضا نے عہدے سے استعفا دیدیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہو رہائیکورٹ میں تعینات کئے جانے والے مسٹر جسٹس احمد رضا نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لئے تعینات کئے جانے والے ججوں میں سے ملتان سے قانون دان احمد رضا کو منتخب کیا گیا تھا اور اس انتخاب کو صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسٹر احمد رضا نے بطور جسٹس اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض ادا کرنے شروع کردیئے تھے اور انہیں موجودہ ہفتے میں بہاولپور بنچ میں تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز دفتر ٹائم کے آخر میں اپنا تحریری استعفیٰ رجسٹرار آفس کو بھجوایا جنہوں نے مذکورہ استعفا چیف جسٹس کو منظوری کیلئے بھجوادیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ استعفا میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے استعفا دینا ظاہر کیا ہے۔