گیس کنکشن کب ملے گا؟
مکرمی! میں ایک غریب آدمی ہوں اور گیس کنکشن 2011 میں درخواست متعلقہ محکمہ میں جمع کروائی جس کے بعد ضروری کاغذی کروائی اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروایا اور مجوزہ فیس بھی جمع کروائی محکمہ نے کنکشن نہیں لگایا اور محض مٹھی گرم کرنے کی خاطر سائل کو تنگ اور بہانے بازی سے کام لیا جاتا رہا میں نے وفاقی محتسب کا دروازہ کھٹکھٹیا انہوں نے ایک ہفتہ میٹر لگانے کا کہا مگر پھر بھی کنکشن نہ لگایا پھر میں نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست دی تو انہوں نے دومہینے میں کنکشن لگانے کو کہا مگر آج تک میں میٹر نہ لگنے سے بہت پریشان ہوں کای چیف جسٹس صاحب اور وزیراعظم عمران خان میں پاکستانی نہیں ہوں کیا میرا حق نہیں کہ میرے گھر میں گیس ہو ؟(راجہ پرویز اختر گوجرخان 0301-5001831)