راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ کے بھانجے کے قتل اور ایس ایچ او پر فائرنگ کرنے کے کیسوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ہے، عدالت نے تھانہ صدر بیرونی میں درج صوبائی وزیر کے بھانجے راجہ شعیب قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان نمبردار اخلاق وغیرہ کیس کی سماعت 26 نومبر اور تھانہ وارث خان میں درج ٹیپو روڈ پر فائرنگ کرکے ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور اہلکارروں کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد نعیم عرف گڈو کیس کی سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔