36 ویں سیرت رحمت اللعالمین کانفرنس کل جامع مسجد مکی خیابان سرسید میں ہوگی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) خانقاہ حسینیہ مرکزی جامع مسجد مکی کے زیراہتمام 36 ویں سالانہ عظیم الشان سیرت رحمت اللعالمین کانفرنس کل 17 نومبر بروز ہفتہ کو بعد ازنماز مغرب خانقاہ حسینیہ مرکزی جامع مسجد مکی خیابان سرسید سیکٹر 2 راولپنڈی میںہوگی۔ مہمان خصوصی سینٹ میں قائدحزب اختلاف سینٹر راجہ محمد ظفر الحق ہوں گے ۔دیگر مقررین میں چئیرمین پاکستان یکجہتی کونسل پیر سلطان فیاض الحسن قادری‘ سینٹر چودھری تنویر خان ، چودھری خالد شامل ہیں۔ خانقاہ نقشبندیہ پیر عبدالرحیم چشتی خصوصی شرکت کریں گے۔