کچہری چوک میں آئل ٹینکر اور مکسر گاڑی کے حادثے میں دو افراد زخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے کچہری چوک میں ایکسائز آفس کے قریب آئل ٹینکر اور مکسر گاڑی کے حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے حادثے کی وجہ سے مکسر گاڑی کا ڈرائیور پھنس گیا ریسکیوٹیم نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈرائیور نکال لیا جبکہ آئل ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کے نام عثمان اور شمریز بتائے گئے ہیں ۔