پنجاب حکومت نے تیتر کے شکار کیلئے 30 تحصیلوں میں اجازت کاشیڈول جاری کردیا
راولپنڈی (عزیز علوی) حکومت پنجاب نے صوبے میں سیزن2018 - 19 ء کیلئے تیتر کے شکار کیلئے 30 تحصیلوں میں اجازت کاشیڈول جاری کردیا جبکہ دیگر 55 تحصیلوں میں اس سیزن کے دوران تیتر کے شکار پر پابندی رہے گی جن 30 تحصیلوں میں شکار کی اجازت دی گئی ہے وہ اجازت15 نومبر2018 ء سے15 فروری 2019 ء تک ہوگی ان تحصیلوں کے علاوہ باقی تمام تحصیلوں میں تیتر کا شکار ممنوع رہے گا ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب 2 ساندہ روڈ لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق تیتر کا شکار کرنے کی اجازت صرف اس عرصہ کے دوران اتوار کے روز کیلئے ہوگی باقی دنوں میں شکار کی اجازت نہیں ہوگی جن تحصیلوں میں ہر اتوار کو اس شکار کی اجازت دی گئی ہے ان میں کلر سیداں ، گوجر خان ، جنڈ ، پنڈی گھیب ، سوہاوہ ، چکوال ، عیسیٰ خیل ، سرگودھا اینڈ ساہیوال ، قائد آباد ، دریا خان ، جڑانوالہ اینڈ تاندلیانوالہ ، گوجرہ اینڈ پیر محل ، جھنگ ، لالیاں اینڈ بھوانہ ، کاموکی اینڈ پھالیہ ، ساہیوال ، عارف والہ ، دیپالپور ، لاہور کینٹ شامل ہیں جن تحصیلوںمیں اس شیڈول کے بعد تیتر کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی ان میں مری ، کہوٹہ ، کوٹلی ستیاں ، راولپنڈی ، ٹیکسلا ، فتح جنگ ، اٹک ، حسن ابدال ، حضرو ، جہلم ، دینہ اینڈ پنڈ دادن خان ، تلہ گنگ ، لاوا ، چواء سیدن شاہ ، کلر کہار ، میانوالی ، پپلاں ، کوٹ مومن ، بھلوال ، سیلانوالی ، اینڈ شاہ پور ، خوشاب ، نور پور تھل اینڈ نوشیرا ، بھکر ، کلور کوٹ ، اینڈ منکیرا ، فیصل آباد ، چک جھمرہ اینڈ سمندری ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اینڈ کمالیہ ، احمد پور سیال ، شور کوٹ اینڈ 18 ہزاری ، چنیوٹ ، نوشہرہ ورکاں ، گوجرانوالہ اینڈ ونڈو ، سیالکوٹ ، سمبڑیال اینڈ ڈسکہ ، گجرات اینڈ کھاریاں ، حافظ آباد ، شکر گڑھ ، اینڈ ظفروال ، منڈی بہائوالدین ، چیچہ وطنی ، پاکپتن ، اوکاڑہ اینڈ رینالہ خورد لاہور سٹی شامل ہیں۔