اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور میں سالا نہ مینابازار
اسلام آباد( نا مہ نگار)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور میں سالا نہ مینابازار منعقد ہوا ،مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی اہلیہ بیگم صائمہ علی اعوان تھی انہوں نے پرنسپل کالج پروفیسر تسنیم شیر محمد کے ہمراہ مینا بازار کا باقاعدہ افتتاح او ر سٹالز کا دورہ کیا ، طالبات کثیر تعداد میں رنگ برنگے ملبو سات پہنے شریک ہوئیں ، کھانے پینے ،جیولری اور جھولوں کے سٹالز کالج گراونڈ میں تفریح کے لیے سجائے گئے،گول گپے ،فروٹ چاٹ،دہی بھلے،چکن حلیم، بریانی،پکوڑے اور جوس کے سٹا ل طالبات کی دلچسپی کا مرکز رہے ،سارا دن رنگین اور فیشن ایبل ڈریس پہنے طالبات دوستوں کے ہمراہ سیلفی بناتی رہیں۔