;حکمرانوں کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مسلط کیا گیا: فضل الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل کے صدر جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے عمران خان کو خصوصی ایجنڈے کی تکمیلکےلئے پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے ، پاکستان کو امریکہ یا اسرائیل کی گود میں نہیں ڈالنے دیں گے، پاکستان ایک آزاد اور خود مختار اسلامی ریاست کی حیثیت سے قائم رہے گا ، عالمی استعمار اور حکمران مسلمانوں کے دل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عقیدت نکال نہیں سکتے ۔ سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کی رہائی کےلئے ٹیکنیکل بنیادوں پر فیصلہ دیاتاکہ مغرب اور یورپ کو خوش کر سکیں یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین ، برطانوی پارلیمنٹ ہمارے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں ۔ خاکے بنا کر توہین رسالت کرنےوالے اس فیصلے پر خوشیاں منا رہے ہیں ۔ ہمارے ملک کا جعلی حکمران یہودیوں اور مغرب کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ ہم نے بہت پہلے کہاتھاکہ یہ یہودی لابی کا ایجنٹ ہے جس کی تصدیق آج یہودیوں کے وزیر مشیر بھی کر رہے ہیں ۔ کیا نوجوان لڑکے لڑکیوں کے مخلوط رقص و سرود سے ریاست مدینہ بنائی جاسکتی ہے ؟ وہ گزشتہ روز مال روڈ پر ملین مارچ کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔ مارچ سے متحدہ مجلس عمل ، ملی یکجہتی کونسل، تحریک حرمت رسول، تحفظ ختم نبوت ، جماعت اسلامی ، مجلس احرار اسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا جن میں جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر حافظ محمد ادریس، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینٹر ساجد میر، جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی، سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفورحیدری، اکرم درانی ،مولانا اللہ وسایا ، رانا شفیق پسروری ، مولانا امجد خان، ذکر اللہ مجاہد ، راشد محمو د، حافظ ساجد انور، امیر العظیم نے بھی شامل تھے جبکہ مولانا محمد امجد خان اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے سٹیج پر فرائض سرانجام دئیے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاتحریک انصاف کے ارکان اسمبلی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرتاہے تو اسے کشمیر کی آزادی کے موقف سے بھی پیچھے ہٹنا پڑے گا ۔ پاکستان کے عوام فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوںنے کہاپی ٹی آئی حکومت آئین پاکستان سے اسلامی دفعات کو ختم کرنے اور توہین رسالت کے قانون کو بدلنے کی کوشش کرر ہی ہے ۔ مدارس پر دباﺅ ڈالا جارہاہے ہم ان کی حفاظت کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گنہگار اور جیسی تیسی سہی حکمران اور عالمی استعمار لاکھ کوشش کرلیں وہ ہمارے دلوں سے آقاﷺ کی محبت نہیں نکال سکتے، ہم اپنی جان قربان کرنے سے نہیں ڈرتے، بعض حکومتی لوگ سپریم کورٹ کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ آپ آسیہ کے فیصلے کیلئے جو بھی جواز تلاش کریں ہم کہتے ہیںآپ نے بین الاقوامی دباﺅ میں فیصلہ دیا۔
فضل الرحمن