.انکم ٹیکس گو شوارے جمع کرانیکی تاریخ میں30 نو مبر تک تو سیع
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 30نومبر 2017تک کی مہلت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر آئن لائن سسٹم آئی آر آئی ایس میں سست روی اور تکنیکی خرابی کے باعث ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث مقررہ حد سے کم گوشوارے جمع ہو سکے، بعدازاں ٹیکس گزاروں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ایف بی آر نے سیکشن 214اے کے تحت ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31اکتوبر 2017کے بعد 15نومبر 2017اور بعدازاں 30نومبر 2017تک توسیع کردی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔