کراچی: بابا لاڈلا کا بھائی 3 ساتھیوں سمیت گرفتار‘ 5 دہشت گرد بھی پکڑے گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے مہاجر کیمپ سے لیاری گینگ وار کے اہم کردار بابا لاڈلہ کے بھائی ذاکر لالہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ گلستان کالونی سے کارروائی میں یوسی 10 کے چیئرمین کے امیدوار تنویر جدون کو حراست میں لے لیا گیا۔ تنویر جدون مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں تنویر کو لیاری گینگ وار سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ دوسری طرف رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران پانچ دہشت گرد گرفتار اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے ملزم بھی شامل ہیں۔