انٹرکالجیٹ گرلز جمناسٹک چیمپئن شپ لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین نے ٹرافی جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرکالجیئٹ جمناسٹک چیمپئن شپ کے گرلز مقابلوں میں لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین نے ٹرافی جیت لی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ خواجہ سعید نے دوسری جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین نے تیسری پوزیشن حاصل کی
کلثوم ناز (گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین) چیمپئن شپ کی بہترین جمناسٹک قرار پائیں انٹر کالج بوائز مقابلوں میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے پہل پوزیشن حاصل کی اسلامیہ کالج سول لائنز نے دوسری جبکہ پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی پنجاب کالج کے جنید احمد چیمپئن شپ کے بہترین جمناسٹ قرار دیئے گئے گرلز کے انفرادی ایونٹس مقابلوں میں فلور پر کلثوم ناز نے پہلی زویریہ رشید نے دوسری جبکہ سیماب توقیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی والٹ ایونٹ پر عروج یوسف نے پہلی خدیجہ نے دوسری سیماب توقیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی بوائز مقابلوں کے انفرادی ایونٹ میں فلور پر جنید خان نے دوسری جبکہ عمر پرویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی پیر محل بارز ایونٹ پر سید نور نے پہلی اشرف خان نے دوسری جبکہ شعیب احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی رنگز مقابلوں میں حمزہ شاکر نے پہلی اشرف خاں نے دوسری جبکہ سید نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی پروفیسر خادم علی خاں ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔