کویت : علامہ اقبال کے بارے میں کالم کا مدلل جواب، پاکستانی مصنفہ زیبا رفیق کو خراج تحسین

16 نومبر 2014

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) زیبا رفیق کمبوہ نے مفکر اسلام شاعر علامہ محمد اقبال کو ایک بار پھر عرب معاشرہ میں اُجاگر کر دیا ہے۔ زیبا رفیق نے کویت کے معروف کالم نویس احمد الصراف نے عربی اخبار القبس میں علامہ محمد اقبال کے بارے میں ایک کالم لکھا جس میں انہوں نے علامہ اقبال کو مفکر اسلام لکھنے اور کہنے پر اعتراض کیا جس کے جواب میں زیبا رفیق نے اسی اخبار (القبس) میں پورے تاریخی حوالوں اور دلیل کے ساتھ احمد الصراف کو جواب دیا جبکہ آج تک کسی صحافی کی جرأت نہیں ہوئی کوئی احمد الصراف کے کالم کا جواب دے۔ زیبا رفیق نے بڑے مؤدبانہ طریقے سے تحریری جواب دیا جس سے پوری دنیا میں ہلچل پیدا ہوگئی۔