پارٹی ممبر نہیں تو پی ٹی آئی اسکا جواب الیکشن کمشن میں دے: اکبر ایس بابر

16 نومبر 2014

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے فنڈز کے خلاف الیکشن کمشن میں رٹ دائر کی ہے۔ اگر میں پارٹی کا ممبر نہیں تو پی ٹی آئی اس کا جواب الیکشن کمیشن میں دے۔