دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا کمشن بننا چاہئے: عارف علوی

16 نومبر 2014
دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کا کمشن بننا چاہئے: عارف علوی

اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کا کمشن بننا چاہیے ۔ عدالتی کمشن میں سکیورٹی اداروں ،ایجنسیوں سے دھاندلی کی تحقیقات میں مدد لی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی  وزیراعظم نواز شریف کے استعفی کے مطالبے میں لچک کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنے موقف سے پیچھے ہٹی ہے۔ پی ٹی آئی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے لچک کا مظاہر ہ کر رہی ہے لیکن حکومتی رویوں سے  بدمزگی پید ا ہورہی ہے۔ 30  نومبر کو پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دھرنے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ نواز دھاندلی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بھی بنانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن  نے دھاندلی نہیں کی تو کس چیز سے خوفزدہ ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...