نام نہاد جمہوریت اور مارشل لا نے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کیا: سراج الحق

16 نومبر 2014

 لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سراج الحق نے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت اور مارشل لاء نے ملک میں لوگوں کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ ملک پر 68سال سے وڈیروں، جاگیرداروں اور انگریزوں کے کاسہ لیسوں کا قبضہ ہے جنہوں نے تحریک پاکستان کے شہداء کے خون اور ملک سے غداری کی ہے 21نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں لوگ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی، فلاحی اور جمہوری مملکت بنانے کیلئے جمع ہونگے جس میں عوامی ایجنڈے کا اعلان کرونگا۔ اجتماع عام میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین شریک ہونگی۔ لاکھوں لوگوں نے پاکستان بنانے کیلئے اپنے خون کا اسلئے نذرانہ پیش کیا تھا کہ یہاں پر اسلامی نظام کا قیام ہو۔ 23مارچ کو لوگوں کی اُمنگوں کے مطابق اسلامی اور خوشحال پاکستان کی تحریک کا آغاز مینار پاکستان سے کرینگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی ضلع پشاور کے زیر اہتمام ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے جھنڈے کو ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں نے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہی زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔