الیکشن ٹربیونل کا این اے 125 میں گمشدہ بیگز 29 نومبر کو برآمد کرنے کا حکم

16 نومبر 2014

 لاہور (نوائے وقت نیوز) این اے 125 دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل نے متعدد گمشدہ بیگز کو برآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے روبرو تحریک انصاف کے حامد خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ خواجہ سعد رفیق حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے کامیاب ہوئے ۔خواجہ سعد رفیق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حامد خان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں۔ دوران سماعت ٹربیونل کو بتایا گیا کہ انکوائری کمشن نے حلقہ این اے 125کے متعدد بیگز کے گم ہونے کی نشاندہی کی تھی جس پر ٹربیونل نے 29 نومبر تک گم ہونے والے بیگز کو برآمد کرنے کا حکم دے دیا۔