فیروز والا کچہری، حوالات میں قیدی کا ساتھی پر حملہ، بلیڈ مار مار کر لہولہان کر دیا

16 نومبر 2014

فیروزوالا (نامہ نگار) کچہری فیروز والا جوڈیشل حوالات میں قیدی نے ساتھی کو بلیڈ کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔ شدید زخمی اظہار احمد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ تصادم کے دوران حوالات میں بھگدڑ مچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ منشیات کے مقدمات میں ملزموں اویس اور اظہار احمد کو شیخوپورہ جیل سے پیشی سے فیروز والا کچہری لایا گیا۔ جوڈیشل حوالات میں دونوں جھگڑ پڑے اویس نے بلیڈ مار کر اظہار کو زخمی کر دیا۔ فیروز والا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔