بوریوالا: مبینہ زیادتی کا شکار خاتون تشویشناک حالت میں ملتان منتقل

16 نومبر 2014

بورے والا(نامہ نگار)تحصیل ہسپتال بورے والا میں ملازمین کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار شازیہ تبسم تشویشناک حالت میں ملتان منتقل، دماغ میں خون جمنے سے آپریشن کا امکان ہے۔   شازیہ تبسم جو ہسپتال میں زیر علاج تھی کو مسلسل غنودگی کی وجہ سے اسکے دماغ کا سٹی سکین ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسکے دماغ میں خون جم جانے سے وہ مکمل ہوش میں نہیں آرہی جس پر اُسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔