سیالکوٹ : ڈاکو عملے کو یرغمال بنا کر بنک سے 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

16 نومبر 2014

سیالکوٹ(نامہ نگار)شہر کے بارونق علاقہ کمشنر روڈ پر واقع بنک میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں سیکورٹی گارڈ اور عملہ کویرغمال بنا کر دو ڈاکو65لاکھ روپے کی نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا کمپیوٹر سے سارا ڈیٹا بھی ساتھ لے گئے ۔تھانہ کوتوالی کی حدود میں کمشنر روڈ پر واقع حبیب بنک لمیٹڈ میں لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر آن کرتے ہوئے بنک کے سکیورٹی گارڈ محمد شریف کو دو نقاب پوش ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد آپریشن منیجر بشریٰ اور کیشئرصبا نورین کو بھی گن پوائنٹ پر خوفزدہ کرکے تشد کا نشانہ بنایااور65لاکھ کیش اور پرائز بانڈ لوٹ لیا ۔