فیروزوالا اور تاندلیانوالہ میں 2 خواتین، ایک لڑکی سے زیادتی

16 نومبر 2014

فیروزوالا+ تاندلیانوالہ+ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) فیروزوالا، تاندلیانوالہ میں 2 خواتین ایک لڑکی سے زیادتی، ایک خاتون نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 2 خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالا میں تھانہ فیکٹری ایریا میں ایک خاتون سے زیادتی، قصبہ مسن کالر میں نوجوان محسن نامی نے اپنی بھاوج (ر) کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسکے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔ کوٹ عبدالمالک میں اوباش نوجوان عبدالغفار نے محنت کش کی بیٹی (خ) کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ شرقپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے دو عورتوں (ش) اور (ن) کو زبردستی اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے۔ تاندلیانوالہ میں 614 گ ب میں شہباز وغیرہ ایک نوجوان لڑکی کو اس کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔