فلم انڈسٹری میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے ہیں : فیصل قریشی
لاہور (سیف اللہ سپرا) معروف ماڈل، اداکار اور کمپیئر فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کچھ بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔ نئے لوگ نئی سوچ کے ساتھ فلم انڈسٹری میں آئے ہیں جو اچھے موضوعات پر فلمیں بنا رہے ہیں۔ عیدالاضحی پر ریلیز فلموں نامعلوم افراد اور اپریشن 021 کی کامیابی سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ سایہ خدائے ذوالجلال کے نام سے ایک اچھی بن رہی ہے۔سرمد صہبائی ماہ میر کے نام سے فلم بنا رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب فلم کی بحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 20 کے قریب فلموں میں کام کیا ہے ۔فلموں میں کام کا تجربہ اچھا رہا ہے۔ فلموں میں کام نہیں چھوڑا بلکہ غیرمعیاری فلموں میں کام کرنا چھوڑا ہے۔