دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان پر دبا وبڑھانا ہوگا : ٹام لاتھم

16 نومبر 2014
دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پاکستان پر دبا وبڑھانا ہوگا : ٹام لاتھم

دبئی (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز ٹام لاتھم نے کہا ہے کہ پاکستان پر دبا¶ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت گئے تو پہلے کھیل کر بڑا سکور کریں گے جس سے دبا¶ بڑھے گا۔ پہلے میچ میں بھی بڑی پارٹنرشپس نہیں بن سکیں جس کی وجہ سے بڑا سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے بڑا ٹوٹل کیا اور ان کے سپنرز نے ہمیں آ¶ٹ کیا، ہم بھی پہلے کھیل کر ایسا کر سکتے ہیں۔ سیریز میں ایک صفر میں ناکامی پر جانے سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں غلطیوں سے سیکھ کر مواقع سے فائدہ اٹھا ہو گا۔ اگر دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گئے تو سیریز بھی ہار جائیں گے لہٰذا کچھ کرکے دکھانا ہو گا۔ ہمارے پاس ہر شعبہ میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ہیں، صرف مومنٹم کو برقرار رکھنا ہے۔ اگر نئی بال سے ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کر لیں تو پاکستان دبا¶ میں آ جائے گا۔ جذبہ بلند کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ٹیم اچھی ہے اور کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، لڑکے خود ہی ٹریک پر آ جائیں گے۔