ساف ویمن فٹبال : بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) بھارت کی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دے کر تیسری ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ 2014ءکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ افغانستان کی ٹیم مالدیپ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ مالدیپ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 5 گولوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کی طرف سے پہلا گول 45ویں منٹ، دوسرا گول 48ویں منٹ، تیسرا گول 57ویں منٹ میں، چوتھا گول 76ویں منٹ، پانچواں گول 86ویں منٹ میںکیا گیا ۔جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے واحد گول 84ویں منٹ میں میرونا نے سکور کیا۔