بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چٹاگانگ ٹےسٹ جیتنے کیلئے 449رنز کا ہدف دیدیا

16 نومبر 2014
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چٹاگانگ ٹےسٹ جیتنے کیلئے 449رنز کا ہدف دیدیا

چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش نے زمبابوے کو چٹاگانگ ٹےسٹ جیتنے کیلئے 449رنز کا ہدف دیدیا۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71رنز بنالئے۔ زمبابوے کو فتح کیلئے مزید378رنز اور بنگلہ دیش کو سیریز میں کلین سویپ کیلئے9وکٹیں درکار ہیں۔بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 319رنز 5کھلاڑی آﺅٹ پر ڈیکلئےرکردی۔مومن الحق کی 131رنز کی ناقابل شکست اننگز،تمیم اقبال 65اور مشفیق الرحیم 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔پینا نگرااور شنگوئی نے دودووکٹیںحاصل کیں۔