خواتین میں کھیلوں کا رجحان خوش آئند ہے : ثناءمیر

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سنجن نگر سکول میں سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا بہت مزہ آیا اور میرے بچپن کی یادیں بھی تازہ ہو گئیں۔ ا خواتین میں کھیلوں کا رجحان ایک خوش آئند ہے اور حکومت کو اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرنا چاہیئے۔وویمن کرکٹ کے فروغ میںپی سی بی کا اہم کردار ہے۔ اور اس حوالے سے دیگر کھیلوں کے سربراہان کو بھی آگے آنا چاہیئے۔تقریب کے اختتام پرقومی ٹیم کی کپتان ثنا میرنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔