سعید اجمل کا بالنگ ایکشن ٹھیک نہ ہوسکا‘ بہتری کیلئے مزید محنت کرنا ہو گی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کی تازہ ترین رپورٹ پی سی بی کو موصول ہوگئی ۔ قومی ٹیم کے آف سپنر اپنے باﺅلنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوائد کے مطابق بہتر نہ بناسکے اور انہیں ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لئے مذید محنت کرنا ہوگی ۔ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو چیک کرنے کے بعد بائیو مکینسٹ ڈاکٹر مارک کنگ نے دی گئی‘ رپورٹ میں بتایا کہ سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن پہلے سے کا فی بہتر ہے اور لیبارٹری میں کیئے گئے ان کے باﺅلنگ ایکشن کے موجودہ ٹیسٹ میں پہلے ہونے والے ٹیسٹ کے مقابلے میں کافی بہتر ی آئی ہے‘ سعید اجمل پر مذید محنت کی جائے تو وہ 15ڈگری کی حد میں باﺅلنگ کرسکتا ہے ۔ پی سی بی ترجمان آغا اکبر کے مطابق پی سی بی نے مذکورہ لیبارٹری کی رپورٹ کی روشنی میں سعید اجمل کا انگلینڈ میں قیام مذید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہے۔