دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ‘ افغانستان اے نے پاکستان اے کو 54 رنز سے ہرا دیا

16 نومبر 2014

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )افغانستان کی اے ٹیم نے پاکستان کی اے ٹیم کو 54 رنز سے شکست دے دی۔ پچ پر نمی کے باعث میچ کو پندرہ پندرہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ افغانستان اے نے 154 رنز سکور کیے۔ پاکستان اے کی ٹیم افغان باﺅلنگ کا سامنا نہ کرسکی اورنو وکٹوں کے نقصان پر صرف 100 رنز ہی سکور کرنے میں کامیاب ہوسکی۔افغانستان اے کے لیے یہ ایک بڑی جیت ہے کیونکہ پاکستان اے کی ٹیم سے عمر گل، ناصر جمشید، محمد عرفان اور صہیب مقصود جیسے کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ محمد عرفان اور سپنر رضا حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے نجیب اللہ زدران نے چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 32 گیندوں میں 60 رنز سکور کیے۔پاکستان کے بابر اعظم نے 30 رنز سکور کیے۔نجیب اللہ زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔وفاقی وزرا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی نے بھی میچ دیکھا۔