علماء نفرتیں مٹا کر دین کا روشن چہرہ دنیا کو دکھائیں: فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمان بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث فردوس پارک سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علماء اور دین دار لوگ باہمی نفرتیں اور اختلافات مٹا کر اپنے دین کا روشن اور خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھائیں یہ تب ہی ممکن ہے۔ ہماری بقاء اور سلامتی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد نظریاتی اور فکری اتحاد میں پنہاں ہے۔