جمہوریت اور ملک وقوم کے مفاد میں حکومت کو مدت پوری کرنی چاہیے: افنان بٹ

16 نومبر 2014

لاہور(خبر نگار)  پیپلز پارٹی نے کبھی بھی ملک کے اندر مڈٹرم انتخابات کی بات نہیں کی بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور ملک و قوم کے مفاد میں حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کرے اور ملک میں بروقت انتخابات ہوں ۔ مگر قوم اور ہم حکومت کی کارکر دگی سے ضرور مایوس ہیں ۔ یہ بات پیپلزپارٹی پنجاب کے دپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے پیپلزلیبر بیورئو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل کے ہمراہ مختلف مزدور تنظیموں کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔