امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر گہرے کھڈے ٹریفک جام کا باعث شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
فیروز والا (نامہ نگار) امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک پر ریلوے لائن کے ساتھ گہرے کھڈے پڑ جانے سے ’’گاڑیوں کے رکنے سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے۔ فیروز والا رچنا ٹائون‘ امامیہ کالونی اور پیپل کالونی کے مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک عرصہ سے ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کے قریب سڑک کی خرابی کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے جس سے مریضوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسے فوری طور پر مرمت کیا جائے۔