کاہنہ: یو سی 145، 146 میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، گلیوں میں گندا پانی جمع
کاہنہ(نامہ نگار)یوسی145اور 146میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گلیوں میں کھڑا گندا پانی مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ،کئی بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق کاہنہ کچوانہ روڈ ،شہزادہ روڈ،کاچھا روڈ،امیر کالونی،شالیمار ٹاون،سلیم ٹاون،فیصل ٹاون اور دیگر گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،گٹراور نالے بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہے جس سے علاقے میں طعفن پھیل رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی بار اس معاملے کی شکایات مقامی انتظامیہ کو کی لیکن ہر بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔