پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ‘ سبزیوں سمیت دیگر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت
فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا ‘ مریدکے اور شرقپور میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح بے بس ہو کر رہ گئیں‘ دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا سبزیاں‘ فروٹ اور ناقص گوشت کھلے عام مہنگے داموں فروخت کر ہے ہیں‘ انہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر کوئی دکاندار اشیائے ضروریہ فروخت نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی مرضی کے ریٹ تیار کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔