ذیابیطس خاموش قاتل ہے موٹاپا اور وزن کم نہ کرنا بڑی وجوہات ہیں، ڈاکٹرز کا شالامار ہسپتا ل میں خصوصی لیکچر

16 نومبر 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) ذیابیطس کے عالمی دن پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ذیابیطس جسے خاموش قاتل کہا جاتا ہے سے آگاہی کیلئے خصوصی لیکچر ہوا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں اور جسم میں موجود فالتو چربی کی مقدار سے متعلق ٹیسٹ کروائے۔ آگاہی لیکچرز کے دوران پروفیسر ظفر اللہ خان، ڈاکٹر راشد احمد، ڈاکٹر روزینہ ارشد اور ڈاکٹر معاذالحسن نے شوگر کے مریضوں کو اس بیماری سے بچائو اور علاج کی تدابیر بتائیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شوگر کا مرض پاکستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ موٹاپا اور ورزش کا نہ کرنا ہے۔ ا س موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال پروفیسر احمد وسیم یوسف مہمان خصوصی تھے۔