کاہنہ، 450 ہیلتھ ورکروں کو مستقل ملازمت کے لیٹر جاری کر دیئے گئے

16 نومبر 2014

کاہنہ(نامہ نگار) محکمہ صحت نے نشتر ٹائون کی لیڈیز ہیلتھ ورکروں کو مستقل ملازمت کرنے کے لیٹر تقسیم کیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد آصف ،ڈپٹی ڈائریکٹر آفیس ہیلتھ نشتر ٹائون ،ڈاکٹر محمد خالد اور میڈم نسیم نے نشتر ٹائون کے علاقوں میں 450لیڈی ہیلتھ ورکر جو کہ عرصہ دراز سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہی تھی کو مستقل ملازمت کے لیٹر جاری کیے۔