مضبوط اور مستحکم پاکستان نواز شریف کا وژن ہے: خواجہ خرم
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان نواز شریف کا وژن ہے۔ وزیراعظم کے بیرونی ممالک کے دوروں سے ملک میں سرمایہ کاری آئیگی بجلی کا بحران حل کرنا نوازشریف کی سب سے بڑی ترجیح ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت خوشحالی اور عوام کی ترقی کو اپنی منزل سمجھتی ہے شریف برادران کی محنت سے ہم یہ منزل ضرور پا لیں گے۔ افغانستان سے تعلقات کی نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جس سے پاکستان میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔