حکومت ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مخلص نہیں، پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ

16 نومبر 2014

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم،شیخ علی سعید، شریف سجاد بھٹی، عبدالکریم میو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت امن و امان بہتر بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مخلص نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے جن میں انکے ذاتی مفادات وابستہ ہیں۔ حکومت کے پاس صحت ، تعلیم ، امن و امان اور دیگر شعبوں کے لئے کوئی فنڈ نہیں ہے۔