تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دینگے: جے یو پی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کسی بھی حادثے یا سانحہ کی آڑ میں قانون ناموس رسالتﷺ چھیڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، سانحہ کو ٹ رادھا کشن کو بنیاد بنا کر کچھ نام نہاد مذہبی رہنما اور شر پسند ناموس رسالت کے قانون کو تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین ،رشید احمد رضوی،قاری عبدالرحمان نورانی ،مفتی جمیل رضوی ،قاری خلیل مہروی، مولانا محمدسلیم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔