ٹھوکر نیازبیگ میں مجلس عزاء آج ہوگی

16 نومبر 2014

لاہور (پ ر) محلہ سادات نگر (المعروف کوٹھی گوبند) ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں سالانہ مجلس عزا آج ہوگی۔ سید محمد رفیق شاہ اور سید عارف حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ مجلس عزاء کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا۔ جس سے علامہ ذیشان حیدر، علامہ عاکف رضا  ذاکر عبدالخالق   اور ذاکر سید ابرار   سمیت دیگر مقامی علمائے کرام خطاب کریں گے۔